فیض آباد:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈراور فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے پارٹی امیدوار نرمل کھتری نے جمعرات کو دعویٰ کیاہے کہ ایودھیاتنازعہ اس وقت کے لوک سبھا انتخابات میں اب انتخابی ایشونہیں رہ گیاہے۔بی جے پی بھی اس مدعے سے خودکودور رکھ رہی ہے۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے کھتری نے گزشتہ پانچ سالوں میں صرف ایک بار ایودھیا آنے پر وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا۔
کھتری نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کا مسئلہ انتخابی ماحول سے غائب ہوگیاہے۔ تاہم، گزشتہ چند انتخابات میں یہ مسئلہ ہواکرتاتھا۔انہوں نے کہا کہ فیض آباد کے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے پر سیاست ہو رہی ہے اور بی جے پی کی نیت درست نہیں ہے، تو اب یہ مسئلہ نہیں رہ گیاہے۔ اسے مسئلہ بنانے والوں نے بھی اب اس سے دوری بنالی ہے۔فیض آباد کے ایم پی رہ چکے کھتری نے الزام لگایا کہ مودی کو پانچ سال میں ایودھیاآنے کاوقت نہیں ملا۔مودی نے ایودھیاسے تقریباََ 25 کلو میٹر دور بدھ کو ریلی کی تھی۔کھتری نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی کے مقابلے کانگریس زیادہ قوم پرست ہے۔ ہمارے رہنماؤں - اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی - نے ملک کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی ہے۔انہوں نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ عوام کی توجہ بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ اب ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی مدعا نہیں رہ گیاہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی شہریت کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ پر کھتری نے کہا کہ بی جے پی غلط معلومات دے رہی ہے۔ انہوں نے شہریت کو لے کر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد بتایا۔